پاراچنار جانے والے امدادی قافلے پر حملہ، شہداء کی تعداد 9 ہو گئی، 10 سال بعد بیرون ملک سے آئے ہوئے شخص کو بھی شہید کر دیا

urdu news, Attack on the aid convoy going to Parachinar,

پاراچنار جانے والے امدادی قافلے پر حملہ، شہداء کی تعداد 9 ہو گئی، 10 سال بعد بیرون ملک سے آئے ہوئے شخص کو بھی شہید کر دیا
رپورٹ، 5 سی این نیوز
گزشتہ روز ضلع کرم کے علاقے بگن میں پاراچنار جانے والے امدادی قافلے کے سامان سے بھرے ٹرکوں پر فائرنگ کے واقعے میں لاپتہ ہونے والے 5 ڈرائیوروں میں سے 4 کی لاشیں اڑوالی سے مل گئیں جس کے بعد واقعے میں شہید ہونے والے 2 اہلکاروں سمیت کل شہداء کی تعداد 9 ہو گئی۔کرم کے پولیس حکام کے مطابق لاشیں لوئر کرم کے علی زئی اسپتال میں پہنچا دی گئی ہیں۔
پولیس کے مطابق دہشت گردوں کے حملے میں 2 اہلکار7 ڈرائیور شہید ہوئے ہیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کرم کے مطابق گزشتہ روز کرم سے بگن جانے والے تیسرے امدادی قافلے پر دہشت گردوں نے راکٹوں سے حملہ اور فائرنگ بھی کی تھی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے مطابق حملے سے قافلے میں شامل 3 گاڑیوں کو نقصان پہنچا جبکہ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔اطاعات کے مطابق 10 سال بعد بیرون ملک سے ائے ہوئے ایک شخص بھی شہید ہو گئے جو اپنے فیملی سے ملنےپارا چنار جا رہے تھے
urdu news, Attack on the aid convoy going to Parachinar,

فیصلہ محفوظ ہے ! پروفیسر قیصر عباس

گزشتہ روز،دن بھر کی اہم خبروں کی جھلکیاں

بڑا فیصلہ ، 190 ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان کو 14 سال قید اور بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا سنادی، تفصلی فیصلہ جاری

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں