سالانہ رزلٹ کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر روندو کی شرکت ، اسکول انتظامیہ کو یقین دلایا کہ تعلیم کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا ، اسسٹنٹ کمشنر روندو
اسسٹنٹ کمشنر روندو محمد حسین بٹ نے لونیر پبلک سکول تھوار روندو میں منعقدہ سالانہ رزلٹ کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت ، اسکول انتظامیہ کو یقین دلایا کہ تعلیم کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا ، اسسٹنٹ کمشنر روندو
اسسٹنٹ کمشنر روندو محمد حسین بٹ نے لونیر پبلک سکول تھوار روندو میں منعقدہ سالانہ رزلٹ کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے ہوا، جس کے بعد طلبہ نے خوبصورت نعتیہ کلام اور ملی نغمے پیش کیے۔
تقریب میں سکول کے اساتذہ، والدین، اور معززینِ علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر طلبہ و طالبات کی سالانہ کارکردگی کا جائزہ پیش کیا گیا اور نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو انعامات سے نوازا گیا۔انہوں ، نے اپنے خطاب میں طلبہ و طالبات کی کامیابیوں کو سراہا اور سکول انتظامیہ کی تعلیمی میدان میں کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کسی بھی قوم کی ترقی کا اہم ستون ہے اور نوجوان نسل کی معیاری تعلیم و تربیت کے لیے ایسے اداروں کا کردار قابلِ تعریف ہے۔ انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں تاکہ وہ معاشرے کے مفید شہری بن سکیں۔
تقریب کے اختتام پر اسسٹنٹ کمشنر نے اسکول انتظامیہ کو یقین دلایا کہ تعلیم کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔
annual result ceremony
اسکردو سمیت بلتستان میں جشن مے فنگ کو شایان شان طریقے سے منایا جائے گا : ڈپٹی کمشنر سکردو
ملکی حالات اور نمائندوں کا کردار, بشارت حسین شگری قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت