شگر ، ایجوکیشن فیلو پروگرام کا خاتمہ پسماندہ علاقوں کے سکولوں کے ساتھ ظلم ہے۔ فیصلہ واپس لیا جائے۔عمائدین برالدو شگر

urdu news, education department shigar

شگر ، ایجوکیشن فیلو پروگرام کا خاتمہ پسماندہ علاقوں کے سکولوں کے ساتھ ظلم ہے۔ فیصلہ واپس لیا جائے۔عمائدین برالدو شگر
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
شگرعمائدین برالدو شگر نے کہا ہے کہ ایجوکیشن فیلو پروگرام کا خاتمہ پسماندہ علاقوں کے سکولوں کے ساتھ ظلم ہے۔ فیصلہ واپس لیا جائے۔ایجوکیشن فیلو پروگرام کے تحت برالدو جیسے پسماندہ علاقوں میں موجود سکولوں میں قابل اور کوالیفائیڈ اساتذہ میسر آئے ہیں۔ اس پروگرام کے خاتمے سے تعلیمی معیار ایک بار پھر گر جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار چیرمین زمان برالدو اور دیگر عمائدین برالدو نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے حال ہی میں وزیر اعلیٰ حاجی گلبر خان کی جانب سے ایجوکیشن فیلو پروگرام کے خاتمے کے بارے میں ایشو کردہ لیٹر کو حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس پروگرام کے توسط سے برالدو جیسے پسماندہ علاقوں میں قابل اور کوالیفائیڈ اساتذہ میسر آئے ہیں، بیک جنبشِ قلم اس پروگرام کے خاتمے سے علاقے کا تعلیمی معیار ایک بار پھر متاثر ہوگا۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان سے اپنے فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
urdu news, Gilgit baltistan news

ایجوکیشن فیلو پروگرام کا خاتمہ: مثبت منفی اثرات ، اسلم ناز

اسکردو ، سردیوں کے آمد کے ساتھ ہی شہریوں کی مشکلات میں بھی روز بروز اضافہ، نجی تنظیم نے سو سے زائد مستحق افراد میں سوختنی تقسیم کیا گیا

گلگت بلتستان میں ایجوکیشن فیلو پروگرام کا خاتمہ، ایجوکیشن میں سنگین خدشات، ناقص منصوبہ بندی ، غیر منصفانہ تقسیم ، سرکاری وسائل کا ضیاع، ایک ایک پائی کا حساب لیا جائے گا وزیر اعلی گلگت بلتستان

0% LikesVS
100% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں