ضلعی انتظامیہ شگر اور سکردو ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی اشتراک سے شگر سٹی کی ماسٹر پلان کو حتمی شکل دے دیا۔ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کی منظوری کے بعد قانو ن سازی کے لیے اسمبلی میں پیش کیا جائے گا
ضلعی انتظامیہ شگر اور سکردو ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی اشتراک سے شگر سٹی کی ماسٹر پلان کو حتمی شکل دے دیا۔ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کی منظوری کے بعد قانو ن سازی کے لیے اسمبلی میں پیش کیا جائے گا
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
شگر ضلعی انتظامیہ شگر اور سکردو ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی اشتراک سے شگر سٹی کی ماسٹر پلان کو حتمی شکل دے دیا۔ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کی منظوری ہے بعد قانون سازی کیلئے اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ضلعی انتظامیہ شگر اور سکردو ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی اشتراک سے شگر 2042 ماسٹر پلان کو حتمی شکل دے دیا گیا۔ جسے چیف سیکریٹری سے منظوری کے بعد قانون سازی کیلئے اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ اس ماسٹر پلان میں شگر سٹی جو خوبصورت بنانے اور جدید دور سے آہنگ شہر بنانے کیلئے پلان تشکیل دیا گیا ہے۔ اس کی ابتداء 2022 میں شروع ہوا تھا ۔ سکردو ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے اسے شہرساز نامی کمپنی کے ذریعے مکمل کیا یے۔ جس میں شہر کی سیوریج ، سڑکیں ، پانی اور عمارتوں کیساتھ پارک اور پارکنگ کے حوالے سے اقدامات اٹھانے کی سفارش کی گئی یے۔ جبکہ شہر کی قدرتی اور پرانی ثقافت کو بھی ژندہ رکھنے اور شگر کی قدرتی ماحول کو بھی برقرار رکھنے کیلئے پلان تشکیل دیا گیا ہے۔ اسی سلسلے میں ڈسٹرکٹ کمپلیکس شگر میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ ، ڈائریکٹر جنرل سکردو ڈویلپمنٹ اتھارٹی غضنفر علی اور اسسٹنٹ کمشنر شگر اصغر خان احمد نے کی۔ اجلاس میں تمام ضلعی اداروں کے سربراہان ، سیاسی رہنما اور سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی۔ اجلاس میں شہرساز کے نمائندے نے اس پلان کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اور شرکاء سے بہتری کیلئے رائے طلب کی۔ جس پر شرکاء نے تجاویز پیش کی۔ جس کو حتمی ڈرافٹ کیساتھ شامل کیا جائے گا
urdu news, shigar city plan
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کی دارالحکومت کی بندش پر حکومت پر برہمی
جونیئر ایشیا کپ ہاکی فائنل: پاکستان اور بھارت کا تاریخی مقابلہ