چیمپئنز ٹرافی 2025، صائم ایوب کی جگہ متبادل کھلاڑی پر غور شروع
چیمپئنز ٹرافی 2025، صائم ایوب کی جگہ متبادل کھلاڑی پر غور شروع
رپورٹ، 5 سی این نیوز
چیمپئن ٹرافی 2025، صائم ایوب کی جگہ متبادل کھلاڑی پر غور شروع، آئی سی سی چیمپئن ٹرافی 2025 کے لیے پاکستان کے ون ڈے سکواڈ کو حتمی شکل دینے کے لیے مشاورت جاری ہے، صائم ایوب کے ان فٹ ہونے کی صورت میں ان کے متبادل کھلاڑی پر غور شروع کر دی گئی ہےذرائع کے مطابق چیمپئن ٹرافی 2025 سے قبل پاکستان سہ ملکی سیریز میں شرکت کے لیے تیاری جاری ہے اگر صائم ایوب دستیاب نہیں ہونگے . تو سلیکٹرز نے ان کے متبادل کا فیصلہ کر لیا جائے گا۔ مزید تبدیلیوں کی ضرورت نہ ہونے کی صورت میں سہ فریقی سیریز کا سکواڈ چیمپئنز ٹرافی جیسا ہی ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہے ہیں.آؤٹ آف فارم کھلاڑیوں عبداللہ شفیق اور عثمان خان کو ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے. جبکہ فخر زمان کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ امام الحق اور حسیب اللہ پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔
چیمپئن ٹرافی 2025 کے فائنل اسکواڈ 11 فروری تک کر لی جائے گا. پاکستان، جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ پر مشتمل سہ فریقی سیریز 8 فروری سے شروع ہو گی۔
چیمپئن ٹرافی 2025، دیگر ممکنہ شمولیتوں میں محمد رضوان، بابر اعظم، سلمان علی آغا، طیب طاہر، اور عرفان خان نیازی شامل ہیں۔ محمد حسنین، نسیم شاہ، شاہین آفریدی، حارث رؤف، کامران غلام، ابرار احمد اور سفیان مقیم جیسے بولرز کو بھی ٹیم میں شامل کرنے کی توقع ہیں.
جبکہ دیگر تمام ٹیمیں چیمپئنز ٹرافی کے لیے پہلے ہی اپنے سکواڈ کا اعلان کر چکی ہیں، پاکستان نے ابتدائی فہرست آئی سی سی کو پیش کر دی ہے۔ 2025 ICC Champions Trophy, players آئی سی سی چیمپئن ٹرافی 2025 ، 19 فروری 2025 سے شروع ہو رہے ہیں، اور پہلا میچ پاکستان کا مقابلہ نیوزلینڈ سے ہو گا