گوھری کھرمنگ میں عوامی زمینوں پر ضلعی انتظامیہ کی قبضے کی کوشش – عوام پر فائرنگ
عوامی زمینوں پر ضلعی انتظامیہ کی قبضے کی کوشش
سادات گوھری کھرمنگ میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے عوم پر ہوائی فائرنگ، شیلنگ کی گئی، متاثرین میں بچے اور عورتیں بھی شامل مزید یہ کہ کچھ لوگوں کو پولیس نے حراست میں بھی لیا ہے
تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گوھری تھنگ چراگاہ پر زبردستی سرکاری آفس یا ڈپو وغیرہ بنانا چاہتے ہیں، مقامی لوگوں کے مطابق یہ جگہ سادات گوھری کی آبائی چراگاہ ہے اور اس پر صرف انہی کا حق ہے، متاثرین کا کہنا ہے کہ نہتے سادات پر زمین تنگ کرنا کہاں کا انصاف ہے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ مادھوپور کےپولیس میں موجود اہلکار معاملات کو مزید خراب کر رہے ہیں حکومت گلگت بلتستان نوٹس لینا کا مطالبہ
Load/Hide Comments