گوگل پاکستان میں بطور کمپنی رجسٹرڈ ہے۔
گوگل نے پاکستان کے لیے بہت بڑی خبر سنا دی.
سرکاری دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ امریکی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے خود کو سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP) کے ساتھ ایک کمپنی کے طور پر رجسٹر کر لیا ہے۔ ٹیک کمپنی نے خود کو ایس ای سی پی کے ساتھ رجسٹر کرایا ہے جیسا کہ “غیر قانونی آن لائن مواد کو ہٹانا اور بلاک کرنا (طریقہ کار، نگرانی اور حفاظت) رولز، 2021” کے مطابق، سوشل میڈیا کمپنیوں کو ملک میں دفاتر کھولنے تھے۔ پاکستان کی حکومت نے سوشل میڈیا قوانین کے مطابق کمپنیوں کے لیے رجسٹریشن کو لازمی قرار دیا ہے اور اس تناظر میں گوگل نے خود کو بطور کمپنی رجسٹر کرایا ہے۔ اگر گوگل کا سرور پاکستان میں بنایا جائے تو ڈیٹا محفوظ رہے گا۔ اب بھی سوشل میڈیا سمیت تمام کمپنیوں کا ڈیٹا پاکستان سے باہر محفوظ ہے۔
Load/Hide Comments