gache 495

گنگچھے میں طویل لوڈشیڈنگ

گنگچھے غواڑی فرمان علی سے عمائدین غواڑی کورو کا اجلاس غواڑی میں منعقد ہوا ، بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے سبب پیدا شدہ صورتحال بالخصوص علاقے میں غذائی بحران ، رات کے اوقات میں عدم لائٹنگ کے سبب طلباء و طالبات کی تعلیمی تعطل و دیگر مسائل پر بحث و مباحثہ کیا گیا۔
شرکاء اجلاس کو بتایا گیا کہ ” متعلقہ آفیسران ایکسیئن وغیرہ کو دسمبر میں مطالبہ کر چکے ، بعد ازاں 11 جنوری کو وفد کی شکل میں جاکر مطالبات پیش کئے مگر ان کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی اب کل سے ہی احتجاجا سیاچن روڈ پر دھرنا دینا ہوگا “۔
عمائدین نے کافی بحت و مباحثہ کے بعد فیصلہ کیا کہ ایک تو ایس ایس پی گانگچھے کے اچانک انتقال کے باعث ضلع میں آج سوگ کی کیفیت ہے ،
دوسری یہ کہ پرسوں ڈپٹی کمشنر سے اس بابت باقاعدہ اجلاس نہ ہوسکا تھا اس لئے تین دن کی مہلت ضلعی انتظامیہ / حکام متعلقہ کو دیتے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

گنگچھے میں طویل لوڈشیڈنگ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں