گلگت بلتستان لینڈ ریفارمز سفارشات 15 روز میں تیار کریں گے ۔ وزیر قانون ۔
گلگت بلتستان لینڈ ریفارمز سفارشات 15 روز میں تیار کریں گے ۔ وزیر قانون ۔
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے ہدایت لینڈ ریفارمز کمیٹی نے اور وزارت قانون نے فائنل سفارشات کیلئے 15 دن میں تیار کرنے کیلئے تیاری شروع کروا دیا ۔ وزیر قانون نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گلگت بلتستان لینڈ ریفارمز ایک حل طلب مسلہ ہے گلگت بلتستان کے زمینوں کی ملکیت کی قانونی حیثیت کی طریقہ کار سے عوام مالک ہونگے اور اس کو قانونی حیثیت دیں گے ۔ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی ہدایت پر پر لینڈ ریفارمز کمیٹی اور وزارت قانون کو کہا گیا تھا۔ جس کے بعد وزیر قانون نے سفارشات 15 روز میں تیار کرنے کا عندیہ دے دیا۔
وزیر قانون کے زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا ۔کہ گلگت بلتستان کی زمینوں پر قانون ملکیت پر قانونی طریقہ کار پر کام شروع ہوچکا ہے۔ اس سلسلے کو مزید فعال بنانے کیلئے محکمہ ریونیو کو جلد سفارشات مرتب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ اجلاس میں عوام کو زمینوں کی ملکیت اور حقوق قانونی اور زراعتی پیداوار کو بھی بڑھانے کو ترجیح دی جائے گی