ڈپٹی کمشنر خضدار کا وژن ، منشیات کے خلاف جنگ کرنے کا اعلان
ڈپٹی کمشنر خضدار کا وژن ، منشیات کے خلاف جنگ کرنے کا اعلان
ڈپٹی کمشنر خضدار کا وژن منشیات کے خلاف جنگ کے تحت لیویز فورس باغبانہ کی کاروائی 6 پیکٹ چرس برآمد ایک ملزم گرفتار
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ر محمد الیاس کبزئی و اسسٹنٹ کمشنر خضدار میر محمد جان جمالدینی کے احکامات کی روشنی میں لیویز فورس باغبانہ نے منشیات برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کیا
نائب تحصیلدار حبیب گچکی لیویز انچارج غلام حیدر زہری رسالدار علی احمد باجوئی رسالدار حفیظ اللہ رسالدار شاہد اسلم کی نگرانی میں لیویز چیک پوسٹ زاوہ کے اہلکاروں نے موٹرسائیکل سوار محمد عظیم ولد میر ہزار سکنہ قلات کو مشکوک جان کر روکا
دوران چیکنگ موٹرسائیکل میں چھپے 6 پیکٹ پختہ چرس جو کہ تقریبا چھ کلوگرام کو برآمد کرکے موٹرسائیکل منشیات اپنے قبضے میں کرکے ملزم کو بند حوالات کرکے مقدمہ درج کیا
واضع رہے ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ر الیاس کبزئی نے شروع دن سے منشیات کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کرنے کی احکامات جاری کیے تھے
منشیات اسمگکرز مختلف بھیس میں اسمگلنگ کی کوشش کرتے ہیں لیکن لیویز فورس نے متعدد بار منشیات اسمگلرز کے منصوبوں کو ناکام بنادیا ہیں
لیویز فورس کی جانب سے منشیات کے خلاف یونہی جنگ جاری رئیگی