پی ڈی ایم مشترکہ پارلیمانی اجلاس میں سبکی کا سامنا، مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی ارکان پورے کرنے میں ناکام۔
پی ڈی ایم مشترکہ پارلیمانی اجلاس میں سبکی کا سامنا، مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی ارکان پورے کرنے میں ناکام۔
5CN نیوز اسلام آباد۔
لاہور: پنجاب میں تبدیلی کی خواہش مند پی ڈی ایم کو مشترکہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں اپنے ارکان کے نمبز پورے کرنے میں سبکی کا سامنا پڑ گیا۔ دونوں جماعتوں کی جانب سے بھرپور طاقت کے باوجود اجلاس میں 150 سے کم ارکانِ پنجاب اسمبلی نے شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے 145 سے زائد اور پیپلز پارٹی کے صرف دو ارکان اسمبلی نے شرکت کی، پیپلز پارٹی کی جانب سے سید حسن مرتضی اور علی حیدر گیلانی شریک ہوئے۔
قائدین کی تاکید کے باوجود پیپلز پارٹی کے 5 ارکان غیر حاضر رہے، ارکان کی کم تعداد دیکھ کر مسلم لیگ (ن) کی قیادت مایوس کا شکار ہو گئی۔
یاد رہے کہ پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کے ارکان کی تعداد 167، پیپلز پارٹی کی 7 ہے اس کے علاؤہ اپوزیشن کو 4 آزاد ارکان کی حمایت بھی حاصل ہے جس کے بعد اپوزیشن اتحاد کی کل تعداد 178 ارکانِ اسمبلی پر مشتمل ہے۔