پہاڑوں اور کوہ پیماوں کے سرزمین بلتستان میں پہاڑوں کا عالمی دن منایا گیا
پہاڑوں اور کوہ پیماوں کے سرزمین بلتستان میں پہاڑوں کا عالمی دن منایا گیا تقریب کے مہمان خصوصی فورس کمانڈر گلگت بلتستان کاشف خلیل تھے جبکہ صوبائی وزرا ،ملکی وغیر ملکی کوہ پیماوں نے شرکت کی
رپورٹ. فیصل دلشاد
پہاڑوں کے عالمی دن کی مناسبت سے کوہ پیماوں کا سرزمین بلتستان کے نواحی گاوں سدپارہ میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا تقریب کے مہمان خصوصی فورس کمانڈر گلگت بلتستان جنرل کاشف خلیل تھے صوبائی وزرا ،سول وعسکری حکام اور ملکی و غیر ملکی کوہ پیماوں اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی
تقریب کے آغاز سے قبل بلتستان کے کوہ پیماوں نے پہاڑ سے راک کلائمبینگ کا شاندار مظاہرہ کیا اور ملکی مشہور کوہ پیماوں ،محمد علی سدپارہ ،حسن سدپارہ و دیگر کے کوہ پیمائی کی ساز و سامان اور ایوارڈز کا خوبصورت سٹالز بھی سجائے تھے
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فورس کمانڈر گلگت بلتستان جنرل کاشف خلیل نے کہا کہ بلتستان کے کوئی کوہ پیما 8ہزار سے بلند چوٹی سر کرے گا انکے فیملی کی تعلیم اور صحت پاک آرمی مفت فراہم کرے گا فورس کمانڈر نے دنیا کے 8ہزار سے بلند چودہ پہاڑوں کو سر کرنے کی ہمت رکھنے والے کوہ پیماوں کو سپورٹ کرنے کا بھی اعلان کر دیا
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر سیاحت راجہ ناصر علی خان اور مقامی کوہ پیماوں کا کہنا تھا کہ پہاڑوں کے عالمی دن منانے کا مقصد ہمارے ہیروز کو خراج تحسین پیش کرنا ہے اور انے والے نسلوں میں کوہ پیمائی کی اہمیت کو زندہ رکھنا ہے
تقریب کے اختتام پر فورس کمانڈر گلگت بلتستان جنرل کاشف خلیل نے ماونٹینرنگ سکول ،سدپارہ ماونٹنرینگ انسٹیٹوٹ کا سنگ بنیاد بھی رکھا گیا
تقریب کے اختتام پر فورس کمانڈر ،صوبائی وزرا و و دیگر حکام نے کوہ پیماوں میں شیلڈ تقسیم کیں