پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور شخصیات کی جانب سے شاہ زیب قتل کیس کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور شخصیات کی جانب سے شاہ زیب قتل کیس کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

25 دسمبر 2012 کو شاہ زیب خان کو صرف تلخ کلامی پر شاہ رخ جتوئی اوران کے دوستوں نے گولی مار کرقتل کردیا تھا ابھی دس سال کے لمبے عرصے کے بعد آج عدالت عظمیٰ نے شاہ زیب قتل کیس کے ملزم شاہ رخ جتوئی اور انکے ساتھیوں کو باعزت بری کر دیا ہے۔
عدالت کے اس عمل پر جہاں عوام مایوس نظر آرہی ہے وہیں شوبز کے نامور شخصیات نے بھی اس پر رنج کا اظہار کرتے ہوئے اسے مایوس کُن فیصلہ قرار دیا ہے۔

اداکارہ ماورہ حسین نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ہمارے ملک کے بڑے ہمارے عدالت نظام کا مذاق اڑاتے ہیں، ہم سب غیر محفوظ ہیں، اب کوئی بھی دستور ہمیں پروٹیک نہیں دے رہا ہے کیونکہ اللّہ نہ کرے ہم خود کو ایسی صورتحال میں پائیں، سوال صرف یہ ہے کہ کیا ہم طاقتور ہیں؟ہم طاقت کے بغیر کچھ بھی نہیں ہیں ہے

اداکار ہارون شاہد نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ آپ میں سے جو نوجوان باشعور اور پرعزم ہیں پیلز اپنے بچوں کی خاطر اگر موقع ملے تو باہر نکل جائیں
اداکارہ ماہرہ خان نے ٹوئٹ کرتے کہتے ہیں کہ عدلیہ کا یہ فیصلہ صرف طاقت کا کھیل قرار دے دیا۔
اداکارہ کنزہ ہاشمی اور دیگر نامور شخصیات نے بھی سوشل میڈیا پوسٹ کے زریعے افسوس کا اظہار کیا ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں