چین – وزیر اعظم شہباز شریف نے بدھ کو چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان کثیر الجہتی تعاون کو بڑھانے بالخصوص چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) پر توجہ مرکوز کی گئی۔
وزیراعظم شہبازشریف وزیراعظم لی کی چیانگ کی دعوت پر اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ دو روزہ سرکاری دورے پر ہیں۔ ملاقات کا مقصد بنیادی طور پر سی پیک منصوبے کو زندہ کرنا تھا۔
یہ ملاقات چین کے عظیم ہال آف دی پیپل میں ہوئی جس کے دوران دونوں رہنماؤں نے چین میں وسیع البنیاد تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔