Cricket 3 583

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف ابتدائی میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ تاہم ٹیم کی کارکردگی اچھی رہی تھی جس کی وجہ سے شائقین نے سراہا تھا۔ دوسرے میچ میں زمبابوے سے عبرت ناک شکست کے بعد شائقین ٹیم پر برہم ہیں ۔ انڈیا اور جنوبی افریقہ کی شاندار کارکردگی کی وجہ سے یہی تاثر لیا جارہا تھا کہ پاکستان اب سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوچکا ہے ۔ لیکن پاکستانی شائقین کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ پاکستان اب بھی سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہے۔ پاکستان اور بھارت دونوں کو اپنے بقیہ تمام میچز جیتنا لازمی ہے ۔ اسی طرح بنگلادیش اور زمبابوے کے میچ میں بنگلادیش کا جیتا لازمی ہے۔ موسم کا بھی پاکستان پر مہربان ہونا ضروری ہے۔ بقیہ کوئی بھی میچ بارش کی نذر نہیں ہونا چاہیے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

پاکستانی کرکٹ فینز مایوس نہ ہو، پاکستان سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر نہیں ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں