وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے رٹو میں 5 کلو میٹر لنک روڑ کا افتتاح کر دیا۔
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے رٹو میں 5 کلو میٹر لنک روڑ کا افتتاح کر دیا۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کو سیکریٹری تعمیرات صفدر خان نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ رٹو لنک روڑ کی تعمیر علاقے کے عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا اور اس روڑ کی تعمیر سے نہ صرف مواصلاتی رابطے بہتر ہونگے بلکہ بنجر زمینوں سے سٹرک منسلک ہونے سے آبادکاری اور قابل کاشت بنانے میں مدد ملے گی اور سینکڑوں گھرانے زرعی اجناس اور پیداوار کو منڈی تک پہنچاکر خود کفالت کی راہ پر گامزن ہو سکتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے بعد ازاں ناصر آباد واٹر سپلائی سکیم کا بھی افتتاح کردیا۔ اس سکیم سے سینکڑوں گھرانے مستفید ہونگے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ناصر آباد واٹر سپلائی سکیم کی تکمیل سے علاقے کے عوام کا صاف پانی کی فراہمی کا دیرینہ مطالبہ مستقل طور پر حل ہوگا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے محکمہ تعمیرات کے حکام کو ہدایت کی کہ اس منصوبے کی مقررہ مدت میں تکمیل یقینی بنائی جائے اور کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے۔