وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے رٹو یونین استور میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے رٹو یونین استور میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید سینکڑوں افراد سے فرداً فرداً ملاقاتیں کیں اور ان کے مسائل کے حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے۔رٹو یونین سمیت رحمان آباد آباد یونین اور ضلعے بالا یونین کے افراد نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر کمشنر دیامر استور ڈویژن، صوبائی سیکریٹریز اور مختلف محکموں کے حکام بھی موجود تھے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم عوام کے ووٹ سے منتخب ہو کر آئے ہیں۔لہٰذا ان کے مسائل حل کرنا بنیادی ترجیح ہے۔ عوام مسائل کے حل کیلئے کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائیگی۔
Load/Hide Comments