نگران وزیر اعلیٰ ، خیبرپختونخوا پھر بازی لے گئے ۔
نگران وزیر اعلیٰ ، خیبرپختونخوا پھر بازی لے گئے ۔
اسلام آباد 5سی این۔
خیبرپختونخوا میں نگراں وزیر اعلیٰ کیلئے حکومت اور اپوزیشن جماعتوں میں ایک نام پر اتفاق کر لیا گیا۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان اور اپوزیشن لیڈر اکرم درانی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اعظم خان کو نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کیلئے اتفاق کر لیا گیا ہے اپوزیشن لیڈر اکرم درانی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور اسپیکر کا مشکور ہوں کہ انہوں نے جماعت سے اتفاق رائے کے بغیر ممکن نہیں تھا۔ ہمارا اپنا کوئی اختیار نہیں ۔ جماعتوں کے فیصلے بڑے کرتے ہیں ۔
حکومت کی جانب سے 3 نام اور اپوزیشن کی جانب سے 2 نام پیش کیا گیا۔ اپوزیشن کی طرف سے اعظم خان کو نگران وزیر اعلیٰ کیلئے پیش کیا گیا تھا جس پر حکومت نے بھی اعتماد کر کے نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نامزد کر لیا گیا ۔