مہنگائی سے تنگ عوام کے لیے اچھی خبر! سندھ میں گیس کا نیا ذخیرہ دریافت۔

مہنگائی سے تنگ عوام کے لیے اچھی خبر! سندھ میں گیس کا نیا ذخیرہ دریافت۔
5CN نیوز اسلام آباد۔
سندھ کے ضلع گھوٹکی میں واقع ماڑی کے ڈی بلاک میں گیس کے ذخائر دریافت ہوئے۔او جی ڈی کے مطابق نومبر 2022 میں ماری پیٹرولیم نے تیل اور گیس کی تلاش میں کنویں کی کھدائی شروع کی تھی، ماڑی غازیج پر ایک ہزار پندرہ میٹر کی گہرائی تک ڈرلنگ کی گئی تھی جس میں گیس کے فلو کی شرح 5.1 ملین کیوبک فٹ ہے۔
گیس کے ذخائر کی نئی دریافت سے ملک کے ہائڈرو کاربن ذخائر میں اضافہ ہو گا۔ گزشتہ ماہ ایک ہی ہفتے میں سندھ میں دو گیس ذخائر دریافت ہوئے تھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں