WhatsApp Image 2022 10 31 at 7.37.31 PM 633

ملتان سے تعلق رکھنے والی نوجوان سائیکلسٹ ثاقب الرحمان نے ملتان سے سیاچن گیاری تک سائیکل پر سفر کر کے ریکارڈ قائم کیا انہوں نے یہ سفر 28 دنوں میں طے کر لیا ہے
حوصلے بلند ہو تو منزلیں اپنے آپ سمیٹ جاتی ہیں 23 سالہ ثاقب الرحمان نے بھی کچھ ایسا کر دیکھایا ۔
ثاقب الرحمان گھر روانہ ہوا تو ان کا خواب سطح سمندر سے 15 ہزار فٹ بلند گیاری سیکٹر تک پہنچنا تھا 28 دن کی طویل جدو جہد کے بعد بلآخر ان کو خواب شرمندہ تعبیر ہوا
ثاقب الرحمان کے مطابق پتھریلی اور پکڈنڈیوں سے بھرپور راستہ طے کر کے اتنی بلندی تک سائیکل سے جانا ان کیلئے ایک امتحان سے کم نہ تھا پاک فوج اور مقامی انتظامیہ کے تعاون کے بغیر ان کا یہ ہدف پورا کرنا نا ممکن تھا انہوں نے اپنا ریکارڈ شہدائے گیاری اورپاک فوج کے نام کر دیا ہے

50% LikesVS
50% Dislikes

ملتان سے تعلق رکھنے والی نوجوان سائیکلسٹ ثاقب الرحمان نے ملتان سے سیاچن گیاری تک سائیکل پر سفر کر کے ریکارڈ قائم کیا -فیصل دلشاد شگر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں