متنازعہ بل وعجلت کےساتھ منظور ، علماء کرام اور عوام میں تشویش

متنازعہ بل وعجلت کےساتھ منظور ، علماء کرام اور عوام میں تشویش
متنازعہ بل کوجس سرعت وعجلت کےساتھ منظورکیا اس نےاسےمشکوک بنادیا کیونکہ خودلفظ توھین مجمل ہے۔شیخ فداذیشان
معروف عالم دین شیخ فداعلی ذیشان نےاپنےاخباری بیان میں کہاکہ متنازعہ بل کوجس سرعت وعجلت سےمنظورکیااس سےیہ مشکوک ہوا کیونکہ ابھی ملک ڈیفالٹ کی طرف جارہاہےلوگ خودکشی کررہےہیں ملک عدم استحکام کی طرف جارہاہے اچانک ایک بل لایاجاتاہےاور اس کی کوئی مخالفت بھی نہیں کرتااس کی وجہ سےیہ بل مشکوک بھی ہوااور منازعہ بھی ہوا۔ ملک میں بھی حالات خراب کرنےکی سنجیدہ کوششیں جاری ہیں۔اس بل میں خودتوھین کالفظ مجمل ومبھم ہے لھذاپہلےتوھین کی وضاحت کی جائےاورکہاجائےکہ توھین کیاہے؟کیا کسی کانام لینا’کسی کی فضیلت بیان کرنابھی توھین ہے؟پہلی بات تویہ ہے کہ اس بل کوپیش کرنےکی ضرورت ہی نہیں ہےکیونکہ تمام مسلمان ان عظیم ہستیوں کےاحترام کےقائل ہیں لھذااس بل کےمنظورکرنا اصولا تحصیل حاصل ہے۔ثانیااگریہ کوئی قوم مفادکاکوئی بل ہوتاتواس کوزیر بحث لایاجاتااس کےمندرجات کوقابل قبول اورقابل عمل بنایاجاتاپھراسے منظورکیاجاتاجبکہ حقیقت یہ ہےکہ اس بل کوسرعت وعجلت سےمنظور کیا لھذاہم اس بل کو مستردکرتےہیں اورارباب اختیارو اقتدار سےاپیل کرتےہیں کہ اس بل کےمندرجات کی وضاحت کرکےاس قابل قبول بنایاجائےیااسے فی الفور ختم کیاجائے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں