لیڈی ہیلتھ ورکرز گلگت بلتستان کا کور کمیٹی کا اجلاس
لیڈی ہیلتھ ورکرز گلگت بلتستان کا کور کمیٹی کا اجلاس
21جنوری بروز ہفتہ کو لیڈی ہیلتھ ورکرز گلگت بلتستان کا کور کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت چیئرمین کور کمیٹی برائے لیڈی ہیلتھ ورکرز ریاض الدین کی قیادت میں ہوا ۔ اجلاس میں حکومتی سطح پر مذاکرات کے حوالے سے بھی اور دوسرے ایشوز پر تفصیلی بات چیت ہوئی ۔ اراکین کور کمیٹی نے تنظیم اہلسنت والجماعت گلگت بلتستان ۔ انجمن امامیہ کونسل گلگت بلتستان ۔ متحدہ دینی محاذ گلگت بلتستان ۔ محترم جناب قاضی نثار احمد صاحب ۔ محترم جناب آغا راحت الحسین صاحب ۔صدرانجمن امامیہ کونسل محترم جناب ساجد علی بیگ صاحب ۔ متحدہ دینی محاذ گلگت بلتستان کا رہنماء محترم جناب مولانا آصف عثمانی صاحب ۔ محترم جناب آغا شیخ مرزا علی صاحب ۔ محترم جناب مولانا خلیل قاسمی صاحب ۔ایکشن کمیٹی کا چیئرمین محترم فدا حسین صاحب ۔ محترم جناب ابرار بگور صاحب ۔ گلگت بلتستان کے صحافی برادری ۔ نیوز چینل اور پرنٹ میڈیا سے تعلق رکھنے والے صحافیوں ۔ مقامی لوکل چینل سے تعلق رکھنے والے دوستوں اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کے دھرنے میں تمام مذہبی سماجی رہنماؤں اور تمام شخصیات کا کلیدی کردار ادا کرنے پر ان کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔ اور امید ظاہر کیا کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز کا مسلئہ کو حل کرنے میں ہمارے ساتھ دیں گے اور حکومت گلگت بلتستان و وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے بات کرکے ہمارا مسلئہ حل کریں ۔ اور حکومتی سطح پر ہماری مزاکرات کو پایہ تکمیل کے لئے کردار ادا کیا جائے ۔