urdu news, Gilgit baltistan news 0

لینڈ ریفارمز بل پر واویلا مچانے والے وہی عناصر ہیں جنہوں نے ماضی میں عوامی زمینوں پر ڈاکا ڈالنے والے قوانین پر دستخط کیے ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کھرمنگ کے ترجمان حسن عسکری
رپورٹ، 5 سی این نیوز
پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کھرمنگ کے ترجمان حسن عسکری نے مجلس وحدت المسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ لینڈ ریفارمز بل پر واویلا مچانے والے وہی عناصر ہیں جنہوں نے ماضی میں عوامی زمینوں پر ڈاکا ڈالنے والے قوانین پر دستخط کیے۔ ایک پریس ریلیز میں ترجمان کا کہنا تھا کہ ایم ڈبلیو ایم کی “سیاسی منافقت” اپنی انتہا کو پہنچ چکی ہے۔ حسن عسکری کے مطابق، جب ایم ڈبلیو ایم اقتدار میں تھی تو متنازعہ شراب بل پر اس کے نمائندے کاظم میثم نے خاموشی اختیار کی، بلکہ اس پر دستخط کرکے عوام کو دھوکہ دیا۔ آج جب وہ اقتدار میں نہیں رہے، تو عوام کے جذبات سے کھیلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اس دوغلی سیاست کو یکسر مسترد کرتی ہے۔ “یہ گلگت بلتستان ہے، یہاں کے عوام باشعور ہیں، نہ اب منافقت چلے گی، نہ فریب”، انہوں نے واضح کیا۔حسن عسکری نے ایم ڈبلیو ایم سے مطالبہ کیا کہ اگر جماعت میں اخلاقی جرات باقی ہے تو وہ شراب بل سے کھلے عام لاتعلقی کا اعلان کرے، ورنہ موجودہ احتجاجی بیانات محض سیاسی ڈرامہ سمجھے جائیں گے۔ترجمان نے کہا کہ زمین اللہ کی ملکیت ہے اور اس پر پہلا حق عوام کا ہے، نہ کہ ان افراد کا جو مذہب اور سیاست دونوں کو ذاتی مفاد کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کے حقوق کی جنگ جاری رکھے گی اور ہر اس قوت کو بےنقاب کرے گی جو عوامی مفادات پر سمجھوتہ کرے۔ لینڈ ریفارمز بل پر واویلا مچانے والے وہی عناصر ہیں جنہوں نے ماضی میں عوامی زمینوں پر ڈاکا ڈالنے والے قوانین پر دستخط کیے ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کھرمنگ کے ترجمان حسن عسکری

50% LikesVS
50% Dislikes

لینڈ ریفارمز بل پر واویلا مچانے والے وہی عناصر ہیں جنہوں نے ماضی میں عوامی زمینوں پر ڈاکا ڈالنے والے قوانین پر دستخط کیے ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کھرمنگ کے ترجمان حسن عسکری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں