Polio 683

لاہور میں خطرناک پولیو وائرس کی تصدیق
صوبہ پنجاب۔ لاہور سے لیے گئے ماحولیاتی سیمپلز میں ٹائپ ون وائلڈ پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی، اس سال لاہور سے وائلڈ پولیو وائرس کی تصدیق کا یہ چوتھا نمونہ حاصل ہوا ہے۔این ای او سی نے ماحولیاتی نمونوں میں ٹائپ ون وائلڈ پولیو وائرس ملنے کی تصدیق کی ہے، مثبت آنے والے نمونے لاہور اور ڈیرہ اسمٰائیل خان سے ہیں۔

متعلقہ حکام کے مطابق لاہور سے سترہ اور ڈی آئی خان سائٹ سے 19 نومبر کو نمونے حاصل کیے گئے تھے جو بعد میں پاکستان نیشنل پولیو لیبارٹری میں جانچ کے لیے بھیجے گئے تھے۔این ای او سی کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی نمونوں کی جینیاتی ترتیب کے نتائج کا انتظار کر رہے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

لاہور میں خطرناک پولیو وائرس کی تصدیق

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں