غزل Ghazal urdu

غزل Ghazal urdu
کلام احسان دانش

کچھ تو وصال و ہجر کے لمحات سخت تھے
اور کچھ ہمارے عشق کے بگڑے سے بخت تھے

ویسے تو سب ادائیں اس کی نرم گرم تھیں
لہجے زبان یار کے تھوڑے کرخت تھے

سایہ تھا ان کی زیر نہ شاخوں پہ ان کی پھل
ایسے بھی اپنی راہ تمنا کے درخت تھے

عقدہ کھلا تھا عزت و زلت کا اس طرح
تختے پہ سلطنت کے صاحباں تخت تھے

ماں کی دعائیں، باپ کے انمول مشورے
بیٹے کی راہ زیست میں دانش یہ رخت تھے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں