علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے مرجع عالی قدر جہان تشیع حضرت آیت اللہ العظمی السید علی سیستانی (دام ظلہ) سے ملاقات
علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے مرجع عالی قدر جہان تشیع حضرت آیت اللہ العظمی السید علی سیستانی (دام ظلہ) سے ملاقات
بروز اتوار، داعی اتحاد بین المسلمین حجت الاسلام علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے مرجع عالیقدر جہان تشیع حضرت آیت اللہ العظمی السید علی سیستانی (دام ظلہ) سے ملاقات کی۔
اس موقع پر حضرت آیت اللہ نے سب سے پہلے پاکستانی عوام کے لئے اور بالخصوص بلد المؤمنین بلتستان کے مؤمنین کے حق میں ڈھیر ساری دعائیں فرمائیں، بالأخص شیخ محمد حسن جعفری صاحب کے خدمات کو سراہتے ہوئے انکی صحت و سلامتی اور عمرِ با بارکت کے لئے بہت سی دعائیں فرمائیں،
شیخ صاحب کی محنت، خدمت اور انکے نتائج کو تشیع کی راہ میں فخر قرار دیا۔
مؤمنین ملت سے انکی ایک خواہش تھی جو بار بار زبان مبارک پر جاری فرما رہے تھے کہ مؤمنین کی ذمہ داری ہے کہ عقائد حقہ کی پاسداری کرتے ہوئے عملی میدان میں اخلاق اہل بیت (علیہم السلام) سے اپنے آپکو مزین کریں، اور دوسرے مسالک کے برادران کے ساتھ نیک برتاؤ و سلوک رکھا جائے اور محبت کی شمع کو جلائے معاشرے میں بھائی چارگی اور اخوت کی فضا قائم اور برقرار رہے، انکے اموال کی حفاظت، مریضوں کی عیادت وغیرہ بلا تفریق انجام دینے کو لازمی قرار دیا کیونکہ لوگ ہمیں دیکھ کر ہمارے پیشواؤں کی طرف خود بہ خود متوجہ ہونگے نیز ہمارے کردار کی نیکی سے حق و حقیقت کی راہ میں موجود رکاوٹیں ختم ہوسکتی ہیں۔
مزید تاکید کرتے ہوئے فرمایا کہ مذہب تشیع صرف ایک نظریاتی موضوع نہیں ہے بلکہ ایک مکمل اور کامل ضابطہ حیات ہے جو انسان کے ہر دو پہلو (علم و عمل) کو اوج کمال تک لے جانے کا راستہ بتاتا ہے۔
اللہ ہم سب کو صحیح راستے پر گامزن رہنے کی توفیق عنایت فرما۔ آمین یا رب العالمین۔