شیخ رشید کو سات دن میں لال حویلی خالی کرنے کا حکم،

WhatsApp Image 2022 10 16 at 10.19.43 PM 1 588

شیخ رشید کو سات دن میں لال حویلی خالی کرنے کا حکم،
راولپنڈی: (5CN ) سابقہ وزیر داخلہ شیخ رشید کو سات روز میں لال حویلی خالی کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات بتایا جارہے ہے کہ سابق شیخ رشید کا لال حویلی سمیت سات اراضی یونِٹس پر جبری قبضے کے معاملے پر متروکہ وقف املاک راولپنڈی نے شیخ رشید اور ان کے بھائی شیخ صدیق کو اراضی خالی کرنے کا نوٹس جاری کیے ہیں،

ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر آصف خان کی طرف سے یہ نوٹس دیا گیا ہے جس میں شیخ رشید سے کہا گیا ہے کہ آپ کو پہلے بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے البتہ نہ پیش ہوئے اور نہ حویلی کے باقی رقم ادا کیے اسی وجہ سے آپ لال حویلی کے قبضے سے قانون کے مطابق بے دخل ہوچکے ہیں۔

مذید کہا ہے کہ 7 دن میں حویلی خالی کردی جائے ورنہ پولیس سے خالی کرایا جائے گا۔

شیخ رشید نے لال حویلی پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ چند لوگ لال حویلی کے پیچھے پڑے ہیں، قانونی اور آئینی طور پر اس پر میرا حق ہے

50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں