شگر میں تمام برقی آلات پر مکمل پابندی عائد

تمام بھاری برقی آلات پر مکمل پابندی عاٸد کرتے ہوٸے پاکستان ضابطہ فوجداری دفعہ 144 نافذ کردی گٸی ہے۔
تفصیلات
ڈپٹی کمشنر شگر کیپٹن ریٹاٸرڈ شہریار شیرازی کی صدارت میں اہم اجلاس
ڈپٹی کمشنر شگر کیپٹن ریٹاٸرڈ شہریار شیرازی کی صدارت میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جسمیں ایکسیٸن واٹر اینڈ پاور، اسسٹنٹ کمشنر شگر حمزہ مراد، ایس ڈی پی او شگر، تحصیلدار ہیڈ کوارٹر اور تحصلیدار گلاب پور، ناٸب تحصیلدار شگر سمیت واٹر اینڈ پاور کے دیگر افسران شریک تھے اجلاس میں سردیوں سے پہلے بجلی کی صورتحال کا جاٸزہ لیا گیا اجلاس کے شرکا ٕ سے گفتگو کرتے ہوٸے ڈپٹی کمشنر شگر نے کہا کہ بجلی کے بل کے مد میں جتنے بھی صارفین کے بقایاجات ہیں ان کی ریکوری کے لیے ہر قسم کے اقدامات کیے جاٸیں گے اور اس سلسلے میں کسی کو بخشا نہیں جاٸے گا بلاامتیاز قانونی کاررواٸی عمل میں لاٸی جاٸے گی اور تمام غیرقانونی کنکشنز کے خلاف مکمل آپریشن کیا جاٸے گا اس کے لیے باقاعدہ کمیٹی تشکیل دی گٸی کمیٹی میں ایک مجسٹریٹ، پولیس پرسنلز اور واٹر اینڈ پاور کے سٹاف شامل ہونگے بل بقایاجات ادا نہ کرنے کی صورت میں اس کی کنکشن کا ٹ دی جاٸے گی اور اس صارف کے خلاف سب ڈویژنل مجسٹریٹ کی عدالت میں سمری ٹراٸل ہوگا اس کو جرمانہ یا جیل یا دونوں سزا ہو سکتی ہے اس کے علاوہ سردیوں کے دوران بجلی کی کمی کے پیش نظر تمام بھاری برقی آلات پر مکمل پابندی عاٸد کرتے ہوٸے پاکستان ضابطہ فوجداری دفعہ 144 نافذ کردی گٸی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں