شاہز یب قتل کیس: سپریم کورٹ نے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کو باعزت بری کر دیا
شاہزیب قتل کیس: سپریم کورٹ نے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کو باعزت بری کر دیا
اسلام آباد:(5CN) عدالت عظمیٰ پاکستان نے شاہ زیب قتل کیس کے ملزم شاہ رخ جتوئی کو دیگر ساتھیوں سمیت باعزت بری کر دیا۔
عدالت عظمیٰ پاکستان کے جسٹس اعجازالاحسن کی نگرانی میں تین رکنی بینچ نے کیس پر سنوائی کی، ملزمان کے وکیل لطیف کھوسہ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ دونوں کے آپس میں پہلے ہی راضی نامہ ہوچکا ہے، ملزمان کا خوف و طاقت استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا، قتل کے واقعے کو بلاوجہ دہشتگردی کا رنگ دیا گیا۔
عدالت کے تین رکنی بنچ نے نے فیصلہ سناتے ہوئے شاہ زیب مرڈر کیس کے ملزم شاہ رخ جتوئی اور دیگر ساتھیوں سمیت باعزت بری کردیا۔
آپ کو مزید آگاہ کرتا جاوں کہ 25 دسمبر 2012 کو درخشاں تھانے کی حدود میں 20 سالہ نوجوان لڑکا شاہ زیب اس کی بہن کی شادی سے گھر واپس آتے وقت کراچی میں ڈیفنس کے ایرے میں قتل کیا گیا تھا۔
مزید یہ کہ ٹرائل کورٹ نے شاہ رخ جتوئی اور نواب سراج تالپور کو پھانسی دینے کا آڈر دی تھی جب کہ باقی دو ملزم نواب سجاد اور غلام مرتضیٰ کو عمر بھر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔