گلگت:شاہراہ قراقرم جگلوٹ کے مقام پر طالبات کا احتجاج، وزیراعلی خالد خورشید کا نوٹس، متعلقہ حکام سے جواب طلب!
Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!گزشتہ دن شاہراہ قراقرم جگلوٹ کے مقام پر طالبات کے احتجاج کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے صوبائی محکمہ تعلیم سے طالبات کے مطالبات کے حوالے سے جواب طلب کیا ہے۔ وزیراعلی نے کہا ہے کہ بچیوں کے حصول تعلیم کے فروغ کے لئے صوبائی حکومت کوشاں ہے۔ جگلوٹ کے طالبات کے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکنہ اقدامات کریں گے۔