سیاسی استحکام ضروری کیوں
سیاسی استحکام ضروری کیوں
آج کوشیش کریں گے کہ اس معاملے پر تفصیلی گفتگو کریں گے کہ سیاسی عدم استحکام کسی بھی ملک کی معاشی ترقی کے لیے اہم کیوں ہے ؟۔معیشت کے لٸے ضروری ہے کہ سرمایہ کاری کریں ۔سرمایہ کاری بیرونی اور بڑے پیمانے پر ہونی چاہیۓ ۔سرمایہ کاروں کا اعتماد جیتنے کے لیے ضروری ہے کہ ہم سیاست کو اپنے مقررہ مددت مکمل کرنے دے ۔حکومتیں جب اقتدار سنبھالتی ہیں ۔تو وہ اپنے مقررہ وقت میں معیشت کو سنبھالنے کے لیے اقدامات کرتے ہیں اور ۔ملکی استحکام کے لیے ضروری اقدامات تشکیل دیں گے ۔جب ہم سیاسی استحکام کو سبوتاژ کرنے کی کوشیش کریں گے تو سرمایہ کار خوفزدہ ہوں گے اور وہ ملک میں سرمایہ کاری کرنے سے اجتناب کریں گے ۔جب ایک افراہ تفری کا ماحول جنم لے گا تو ملکی معیشت کا پہیہ مکمل بیٹھ جاۓ گا ۔اس سے فائدہ اٹھا کر ذخیرہ اندوز فائدہ اٹھائیں گے ۔ملک میں کسی کی رٹ قائم نہیں ہوگی ۔حالات بگڑتے جائیں گے اور لوگوں کی بے چینی میں اضافہ ہوتا جاۓ گا ۔سیاسی استحکام اسلیۓ بھی ضروری ہےکہ اس سے جمہوریت کو استحکام ملے گا ۔سرمایہ کاروں کی اعتماد بحال ہوجاۓ گا ۔بیرونی سرمایہ کاری آجاۓگی اور لوگ اس ملک سے پیارکرنے لگیں گے ۔کسی دوسرے ملک کو مداخلت کرنے کا موقع نہیں ملے گا ۔یوں ہر ادارے اپنے امور کو بروقت سر انجام دینے میں دلچسپی لے گا ۔ہر کسی کو خوف اس بات کا رہے گا کہ ایک عوامی منتخب حکومت اپنی مددت پوری کرے گی ۔وہ اپنے وقار کو بحال کرنے کے لیے احتساب کے عمل سے گزرے گی اور وہ دوبارہ عوام کے اعتماد کی حصول کے لیے اپنی ایڑی چوڑی کا زور لگاۓ گی ۔کیونکہ انھیں دوبارہ ان عوام کے سامنے آنا ہے ۔جب کسی ادارے میں منتخب لوگ اپنے مددت مکمل کریں گے تو وہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوجاۓ گی ۔اب اس سے زیادہ شرمندگی کی بات اور کیا ہوسکتی ہے کہ ہم پانچ سال کا مددت بھی مکمل نھیں کر پارہے ۔جس کی من میں آۓ ۔اسمبلیاں تحلیل کردیتے ہیں ۔دوبارہ انتخابات کا فتنہ کھڑا کردیتے ہیں ۔اور عوام کا قیمتی وقت ۔سرمایہ ہر شے برباد ہوجاتی ہے ۔