وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔
گلگت:وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے زیر صدارت خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت صوبے کے خصوصی افراد کا مکمل ڈیٹا تیار کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے، اب تک 13 ہزار افراد کا ڈیٹا اکٹھا کیا گیا ہے، تمام خصوصی افراد کا رجسٹریشن ایک چیلنج ہے، صوبائی حکومت نے خصوصی افراد کو معاشرے کا کامیاب شہری بنانے کیلئے مختلف منصوبے شروع کئے ہیں۔
وزیراعلی نے کہا کہ حکومت گلگت بلتستان نے سوشل پروٹیکیشن پالیسی تیار کی ہے بہت جلد صوبائی سوشل رجسٹری کا قیام عمل میں لایا جائے جس میں صوبے کے تمام افراد کا ڈیٹا دستیاب ہوگا، سوشل رجسٹری کے ذریعے خصوصی افراد اور مستحق طبقے کی فلاح و بہبود کیلئے بھرپور اقدامات کئے جاسکیں گے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے حکومت گلگت بلتستان کی جانب سے خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کیلئے کئے جانے والے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ خصوصی افراد ہم سب کے توجہ کے مستحق ہیں، ہمیں خصوصی افراد کی فلاح و بہبود پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔