خانیوال:شدید سردی میں آٹے کے لئے لائن میں لگانے سے 6 بچوں کا بوڑھا باپ انتقال کر گیا

خانیوال:شدید سردی میں آٹے کے لئے لائن میں لگانے سے 6 بچوں کا بوڑھا باپ انتقال کر گیا
خانیوال ملک بھر میں جاری آٹے کے بحران نےایک اور غریب کی جان لے لی شہید بچوں کا باپ ہارٹ اٹیک آنے سے چل بسا۔۔

نجی ٹی وی چینل5CNنیوز کے مطابق ملک بھر کی طرح خانیوال میں بھی آٹے کے لئے لوگوں کی لمبی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں،شدید سردی میں 6 بچوں کا باپ سرفراز آٹے کے حصول کے لیے صبح سے لائن میں لگا ہوا تھا،آٹے کا انتظار غریب محنت کش کے لئے جان لیوا ثابت ہوا۔۔۔

تین گھنٹے انتظار کے بعد جب سرفراز کی باری آئی تو الٹا ختم ہو چکا تھا جس کی وجہ سے وہ دل برداشتہ ہو گیااور طبیعت خراب ہونے پر زمین پر گرا پڑا ،لوگوں نے سرفراز کو طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل پہنچایا مگر وہ راستے میں جان بحق ہو گیا، ڈاکٹرز کے مطابق سرفراز کی موت ہارٹ اٹیک کی وجہ سے ہوئی ہے۔۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں