حکومت کا پیٹرول کی قیمتوں کے حوالے سے اہم فیصلہ
حکومت کا پیٹرول کی قیمتوں کے حوالے سے اہم فیصلہ
5 سی این نیوز ویب اسلام آباد . پاکستانی عوام عالمی مارکیٹ میں تیل مذید سستا ہونے کے باوجود ثمرات سے محروم، حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ.
تفصیلات کے مطابق میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اعلان کیا کہ پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتیں برقراررہیں گی۔
انہوں نے مذید بتایا کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 7روپے50پیسے کمی کی جارہی ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمتوں میں بھی 10روپے فی لیٹرکمی کی جائیگی۔
حکومتی اعلان کے بعد پیٹرول کی قیمت 224 روپے 80 ، ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 235 روپے 30 پیسے برقرار ۔ انہوں نے بتایا کہ آئندہ پندہ روز کیلیے مٹی کا تیل 181.83 سستا ہوگی۔ جبکہ فی لیٹر لائٹ ڈیزل 179 روپے میں فروخت ہوگا۔
دوسری جانب وزیر خزانہ نے کہ میں نے کہا کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں بھی پندرہ دسمبر تک توسیع کردی گئی ہے۔