FIA cyber 533

جعلی پولیس بن کر شہریوں کو لوٹنے والے گروہ گرفتار
فیصل آباد : ایف آئی اے سائبر کرائم فیصل آباد ڈیویجن کی ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے جعلی پولیس اہلکار بن کر شہریوں کو لوٹنے والے ملزمان کو شیخوپورہ سے گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرکے شہریوں کو فون کال کر کے عام شہرویوں کو لوٹتے تھے۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزمان اب تک مختلف لوگوں سے 25لاکھ 70ہزار روپے کا فراڈ کرچکے تھے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ، ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

جعلی پولیس بن کر شہریوں کو لوٹنے والے گروہ گرفتار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں