توشہ خانہ کیس: الیکشن کمیشن اسلام آباد میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات پولیس کے علاوہ FC اور رینجرز بھی تعنیا ت
توشہ خانہ کیس: الیکشن کمیشن اسلام آباد میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات
پولیس کے علاوہ FC اور رینجرز کے اہلکار بھی موجود
عمران خان توشہ خانہ ریفرنس کا فیصلہ آج سنایا جارہا ہے، اس سلسلے میں الیکشن کمیشن میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کر دیے گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی ٹائیگرز کے پہنچنے یا کوئی ہنگامہ آرائی کے صورت کے پیش نظر پورے عمارت کے ارد گرد سخت سیکیورٹی کے انتظامات کردی گئی ہے۔
آنسو گیس کے شیل سمیت دیگر ضروری سامان بھی پہنچا دیا گیا ہے، سیکیورٹی کے لیے پولیس کے علاوہ FC اور رینجرز بھی تعینات کیے گئے ہیں۔
اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے ایس ایس پی کی نگرانی میں سیکیورٹی تعینات کردی گئی ہے، اس سلسلے میں بتایا گیا ہے کہ ایک ایس ایس پی، 5 ایس پیز اور 6 ڈی ایس پی سمیت ساڑھے 1100 اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ غیر متعلقہ افراد کا داخلہ بھی بند قرار دیتے ہوئے ریڈ زون میں داخلہ کو بھی محدود کردیا گیا ہے۔
توشہ خانہ ریفرنس کیس کے فیصلے سے قبل چیف الیکشن کمشنر اور چاروں صوبوں کے اراکین الیکشن کمیشن پہنچ گئے،