Skardu 551

تعلیمی اداروں کے اراضی پر کسی بھی قسم کے تجاوزات برداشت نہیں کریں گے اسسٹنٹ کمشنر سکردو

بوائز ڈگری کالج سکردو کی اراضی پر تجاوزات کی شکایات پر ڈپٹی کمشن سکردو کیپٹین (ر) شہریار شیرازی نے نوٹس لیتے ہوۓ اسسٹنٹ کمشنر سکردو محمد ابراہیم شاہ کو فوری طور پر تجاوزات ہٹانے کی ہدایت دی ۔

گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر سکردو نے بوائز ڈگری کالج سکردو کا دورہ کیا۔ دورہ کے دوران پرنسپل ڈگری کالج ، ڈائریکٹر کالجز اور تحصیلدار سکردو بھی موجود تھے ۔ موقع ملاحظہ کیا گیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے یقین دلایا کہ ڈگری کالج سکردو کے اراضیات کی ہر حالت میں تحفظ کریں گے اور کسی بھی فرد یا اشخاص کو تجاوزات کی ہرگز اجازات نہیں دینگے ۔ تحصیلدار سکردو کو ریونیو ریکارڈ کے تحت ڈگری کالج کے اراضی کی پیمائش اور نشاندہی کریں گے ۔ جس کے بعد معاملے کا فوری پر حل نکالا جاۓ گا

50% LikesVS
50% Dislikes

تعلیمی اداروں کے اراضی پر کسی بھی قسم کے تجاوزات برداشت نہیں کریں گے اسسٹنٹ کمشنر سکردو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں