اسکردو شغر تھنگ پاور پراجیکٹ کو جلد سے جلد تکمیل تک پہنچا کر عوام کو پانی اور بجلی کی سہولت فراہم کرنا ترجیحات میں شامل ہے۔ چیف سیکرٹری گلگت بلتستان
اسکردو شغر تھنگ پاور پراجیکٹ کو جلد سے جلد تکمیل تک پہنچا کر عوام کو پانی اور بجلی کی سہولت فراہم کرنا ترجیحات میں شامل ہے۔ چیف سیکرٹری گلگت بلتستان
رپورٹ. عابد شگری 5 سی این نیوز
اسکردو شغر تھنگ پاور پراجیکٹ کو جلد سے جلد تکمیل تک پہنچا کر عوام کو پانی اور بجلی کی سہولت فراہم کرنا ترجیحات میں شامل ہے۔ وفاقی حکومت کے بجٹ سے رکھا گیا میگا منصوبہ 26 میگاواٹ شغر تھنگ پاور پراجیکٹ پر جائزہ لینے کے سلسلے میں چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کی طرف سے پی ایس ڈی پی منصوبوں کی نگرانی کےلئے قائم کمیٹی کی میٹنگ کمیٹی کے سربراہ کمشنر بلتستان نجیب عالم کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں شغر تھنگ پاور پراجیکٹ کے حوالے سے مختلف زاویوں سے جائزہ لیا گیا۔ کمشنر بلتستان نجیب عالم نے کہا پی ایس ڈی پی منصوبوں کو فوری طور مکمل کرتے ہوئے عوام الناس کو ان کے ثمرات پہنچانا مقصود ھے۔ کمشنر بلتستان نے کہا کہ منصوبے پر کام مقررہ معیار اور وقت کے مطابق تکمیل تک پہنچایا جائے اس سلسلے میں تمام متعلقہ اداروں کو باہمی مشاورت اور تعاون سے اس اہم منصوبے پر کام کرنا ہوگا تاکہ وفاقی حکومت کی طرف سے عوامی مسائل کو حل کرنے کے مقاصد پورے ہوں اور عوام کو بروقت ان اہم نوعیت کے منصوبوں کے ثمرات مل سکیں۔ کمشنر بلتستان نجیب عالم نے کہا کمیٹی چیف سیکرٹری کے ویژن اور عزم پر پورا اترنے کےلئے ہر ممکن کوشش کرے گی ۔