اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کے خلاف انٹرکورٹ اپیلوں پر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے بدھ کے روز اسلام آبا بلدیاتی انتخابات سے متعلق سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف انٹرکورٹ اپیلوں پر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) اور وفاقی حکومت کی جانب سے دائر انٹر کورٹ اپیلوں پر تحریری فیصلہ جاری کیا۔
تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست گزار نے کہا کہ سنگل بنچ کے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے زیادہ وقت نہیں ہے۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے ای سی پی کی مزید دستاویزات جمع کرانے کی درخواست بھی منظور کرتے ہوئے سماعت 9 جنوری تک ملتوی کردی۔
Load/Hide Comments