ارشد شریف قتل کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن قائم ۔
وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے
عدالتی انکوائری کی سربراہی ہائی کورٹ کے جج کریں گے جو مقتول صحافی کی موت کے حقائق کا تعین کرنے کے لیے میڈیا کے اہلکاروں کے ساتھ ساتھ سول سوسائٹی کے ارکان کا انتخاب کریں گے۔ مریم اورنگزیب نے ارشد شریف کے گھر کا بھی دورہ کیا اور صحافیوں سے بات چیت کی
Load/Hide Comments