Annual Central Youm-e-Hussain (AS) Grand Gathering Held in Ghazwapa 0

حسین آباد شگر غضواپہ میں سالانہ مرکزی یومِ حسینؑ کے سلسلے میں ایک عظیم الشان جلسہ، یومِ حسینؑ ہمیں حق، صداقت، عدل اور ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے معروف عالمِ دین، سربراہ جماعت اہلِ حرم پاکستان اور مرکزی رہنما ملی یکجہتی کونسل مفتی گلزار احمد نعیمی
حسین آباد شگر معروف عالمِ دین، سربراہ جماعت اہلِ حرم پاکستان اور مرکزی رہنما ملی یکجہتی کونسل مفتی گلزار احمد نعیمی نے حسنین آباد شگر میں یومِ حسینؑ کے عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا حسینیہ مشن حسنین آباد غضواپہ شگر میں سالانہ مرکزی یومِ حسینؑ کے سلسلے میں ایک عظیم الشان اجتماع منعقد کیا گیا، جس میں بلتستان بھر سے نامور علماء کرام، شعراۓ عظام اور معروف منقبت خوانوں نے شرکت کی۔ اجتماع میں بڑی تعداد میں مومنین نے شرکت کی اور امام حسینؑ کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ تقریب کے دوران علماء کرام نے امام حسینؑ کی سیرت، فلسفۂ شہادت اور پیغامِ کربلا پر تفصیلی روشنی ڈالی، جبکہ شعرا اور منقبت خوانوں نے اپنے کلام کے ذریعے حاضرین کے دلوں کو گرما دیا۔ مقررین نے کہا کہ یومِ حسینؑ ہمیں حق، صداقت، عدل اور ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے، جو ہر دور میں امتِ مسلمہ کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ اجتماع میں اتحاد بین المسلمین، ملی یکجہتی اور موجودہ حالات میں امتِ مسلمہ کو درپیش چیلنجز پر بھی زور دیا گیا، جبکہ نوجوان نسل کو حسینی فکر اپنانے اور معاشرے میں مثبت کردار ادا کرنے کی تلقین کی گئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معروف عالمِ دین، سربراہ جماعت اہلِ حرم پاکستان اور مرکزی رہنما ملی یکجہتی کونسل مفتی گلزار احمد نعیمینے کہا کہ موجودہ عالمی حالات میں اتحاد بین المسلمین وقت کی سب سے بڑی ضرورت بن چکا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ امتِ مسلمہ کو فرقہ وارانہ اختلافات سے بالاتر ہو کر مشترکہ دشمن کے خلاف یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
مفتی گلزار احمد نعیمی نے کہا کہ دشمن طاقتیں ہمارے مقابلے میں مکمل طور پر متحد ہیں جبکہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ مسلمان آپس میں تقسیم ہیں، جس کا براہِ راست فائدہ دشمن اٹھا رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ دشمن کسی شیعہ یا سنی کی تمیز نہیں کرتا بلکہ وہ اسلام کا ازلی دشمن ہے اور اس کا اصل ہدف دینِ اسلام کو کمزور اور مٹانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج اگر کوئی اسلامی ملک جرات، استقلال اور خودداری کے ساتھ استکباری قوتوں کو للکار رہا ہے تو وہ اسلامی جمہوریہ ایران ہے، اور رہبرِ معظم انقلاب اسلامی سید علی خامنہ ای وہ واحد قیادت ہیں جو دشمن کے لیے مسلسل تشویش اور خوف کا سبب بنی ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رہبرِ انقلاب نہ صرف اسلامی اقدار کے محافظ ہیں بلکہ مظلوم امت کی آواز بھی ہیں۔اپنے خطاب میں انہوں نے نوجوان نسل پر خصوصی زور دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان آج کے دور میں سب سے طاقتور ذریعہ یعنی سوشل میڈیا کو نفرت، انتشار اور فرقہ واریت کے بجائے اتحادِ امت، شعور اور بیداری کے فروغ کے لیے استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے درمیان کوئی بنیادی یا نظریاتی اختلاف نہیں بلکہ مشترکہ عقیدہ، مشترکہ قرآن اور مشترکہ قبلہ ہمیں ایک دوسرے سے جوڑتا ہے۔ مفتی گلزار احمد نعیمی نے امام حسینؑ کی لازوال قربانی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امام حسینؑ صرف ایک شخصیت نہیں بلکہ ایک فکر، ایک تحریک اور ایک زندہ پیغام ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حسینؑ اور حسینی کردار کو مٹانے کی خواہش رکھنے والی قوتیں، جن میں بنو امیہ اور بنو عباس شامل ہیں، تاریخ کے صفحات میں دفن ہو چکی ہیں، لیکن آج بھی امام حسینؑ کا نام دنیا بھر میں آزادی، حق اور مزاحمت کی علامت کے طور پر زندہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یومِ حسینؑ ہمیں یہ پیغام دیتا ہے کہ باطل کے سامنے خاموشی اختیار کرنا جرم ہے، جبکہ حق کے لیے کھڑا ہونا ہی حقیقی حسینی کردار ہے۔
Annual Central Youm-e-Hussain (AS) Grand Gathering Held in Ghazwapa

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

کیا VC KIU کی تعیناتی کے لیے گلگت بلتستان کا کوئی پروفیسر اہل نہیں، یا کچھ اور معاملہ ہے؟ ایک فکری و تاریخی مطالعہ ، جی ایم ایڈوکیٹ

شگر آزاد ریڈ نے بڑوقکھور بلیو کو ہرا کر آزاد فٹسال سیزن ٹو اپنے نام کر لیا۔ آزاد ونٹر فٹسال ٹورنامنٹ سیزن 2 کا فائنل مقابلہ آزاد ریڈ اور بڑوقکھور بلیو کے درمیان کھیلا گیا، جس میں دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل پیش کیا

50% LikesVS
50% Dislikes

حسین آباد شگر غضواپہ میں سالانہ مرکزی یومِ حسینؑ کے سلسلے میں ایک عظیم الشان جلسہ، یومِ حسینؑ ہمیں حق، صداقت، عدل اور ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں