گلتری ،پریمیئر لیگ کا کامیاب آغاز، نوجوانوں کی محنت اور جذبے کا مظہر، قاسم زار

گلتری ،پریمیئر لیگ کا کامیاب آغاز، نوجوانوں کی محنت اور جذبے کا مظہر، قاسم زار
رپورٹ 5 سی این
گلتری ،پریمیئر لیگ کا کامیاب آغاز، نوجوانوں کی محنت اور جذبے کا مظہر، گلتری یوتھ اور گریٹ گلتری کے منتظمین کو گلتری پریمیئر لیگ کے کامیاب آغاز پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ یہ لیگ گلتری کے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے، کھیلوں کے میدان میں بہترین کارکردگی دکھانے اور صحت مند سرگرمیوں میں مشغول رکھنے کا ایک شاندار موقع فراہم کر رہی ہے۔
خصوصی کریڈٹ عاشق گل، مختار ساگر، عارف دلبر، دلاور علی خان اور پوری ٹیم کو جاتا ہے، جنہوں نے اپنی انتھک محنت اور لگن سے اس لیگ کو ممکن بنایا اور اس ایونٹ کو ایک کامیاب حقیقت میں تبدیل کیا۔ ان کی محنت اور تنظیم کے جذبے نے اس پروگرام کو کامیابی کی راہوں پر گامزن کیا ہے۔
گلتری پریمیئر لیگ نہ صرف علاقے کے نوجوانوں کے لیے ایک عظیم پلیٹ فارم ہے بلکہ یہ کمیونٹی کی ترقی، آپسی تعاون اور کھیلوں میں معیار کو بڑھانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ دعا ہے کہ یہ ایونٹ گلتری کے نوجوانوں کی کامیابی میں سنگِ میل ثابت ہو اور اس کے ذریعے علاقے کے لوگوں کو آپس میں جوڑا جائے، تاکہ سب مل کر معاشرتی بہتری کی جانب قدم بڑھا سکیں۔
تمام شرکاء، ٹیم اور منتظمین کے لیے نیک تمنائیں اور دعائیں۔
قاسم زر
چیئرمین، گلتری فلٹکس کرکٹ کلب
Urdu sports news ،Gilgit baltistan news

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں