سکردو ای ٹی آئی گلگت بلتستان اور ایس ایم ٹی غوروچو تھنگ،ضلع شگر کے درمیان رابطہ سٹرک اور کوہل کی تعمیرات کے لئے معاہدے کی تقریب منعقد ہوئی

سکردو ای ٹی آئی گلگت بلتستان اور ایس ایم ٹی غوروچو تھنگ،ضلع شگر کے درمیان رابطہ سٹرک اور کوہل کی تعمیرات کے لئے معاہدے کی تقریب منعقد ہوئی
urdu nws, Agreement between Skardo ETI Gilgit-Baltistan and SMT Ghorucho Thing, District Shigar for construction of link structure and Kohl.
سکردو ای ٹی آئی گلگت بلتستان اور ایس ایم ٹی غوروچو تھنگ،ضلع شگر کے درمیان رابطہ سٹرک اور کوہل کی تعمیرات کے لئے معاہدے کی تقریب منعقد ہوئی،اس موقع پر عمائدین علاقہ و ای ٹی آئی حکام موجود تھے،سکیم تقریباَ ستر ہ کروڑ انتیس لاکھ کی لاگت سے مکمل کی جائے گی،
معاہدے کی تقریب ای ٹی آئی ریجنل آفس بلتستان میں منعقد ہوئی جس میں پروگرام کوارڈنیٹر ای ٹی آئی جی بی، ای ٹی آئی بلتستان ٹیم، سکیم مینجمنٹ ٹیم اور محکمہ واٹر مینجنمٹ ڈسٹرکٹ شگر کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے بھی شرکت کی
سکیم اور معاہدے کی تفصیلات میں پہلے نمبر پر ای ٹی آئی جی بی، محکمہ واٹر مینجمنٹ اور ایس ایم ٹی غوروچو تھنگ، ضلع شگرکوہل کی تعمیر کا معاہدہ
urdu nws, Agreement between Skardo ETI Gilgit-Baltistan and SMT Ghorucho Thing, District Shigar for construction of link structure and Kohl.
ای ٹی آئی جی بی پروگرام کے تحت بمقام غوروچو تھنگ، ضلع شگر میں 1768 ایکڑ زمین کو سیراب کرنے کیلئے11.4کلومیٹر کوہل بنایا جائے گا۔ اس سکیم سے علاقے کے 850 گھرانے مستفید ہونگے۔
اس معاہدے کا مقصدآبپاشی کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی ہے تا کہ قابل کاشت زمین میں اضافہ ہو اور اہلیان دھ کی زیر کاشت اراضی کو بڑھایا جا سکے۔
ای ٹی آئی جی بی،اور ایس ایم ٹی غوروچو تھنگ، ضلع شگر کے درمیان رابطہ سٹرک کی تعمیر کا معاہدہ
ای ٹی آئی جی بی پروگرام کے تحت بمقام غوروچو تھنگ شگر میں 1650 ایکڑ زمین کو منڈی سے منسلک کرنے کیلئے9.36کلومیٹر کا رابطہ سڑک بنایا جائے گا۔ اس سکیم سے علاقے کے 850 گھرانے مستفید ہونگے۔سکیم24ماہ کے دورانیہ میں مکمل کروایا جائے گا۔ urdu nws, Agreement between Skardo ETI Gilgit-Baltistan and SMT Ghorucho Thing, District Shigar for construction of link structure and Kohl.
اس معاہدے کا مقصد
غوروچو تھنگ کی قابل کاشت زمین کو رابطہ سٹرک کے ذریعے شگر ویلی روڈ کے ساتھ منسلک کرنا ہے تاکہ وہاں کی زرعی پیداوار کو منڈی تک باآسانی پہہنچایا جا سکے۔ urdu nws, Agreement between Skardo ETI Gilgit-Baltistan and SMT Ghorucho Thing, District Shigar for construction of link structure and Kohl.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں