شگر گرل ہائی اسکول مرہ پی سے دو ٹیچرز ڈیوٹی سے غائب، غازیان شگر کا اساتذہ کی عدم حاضری کیخلاف احتجاج کا اعلان

شگر گرل ہائی اسکول مرہ پی سے دو ٹیچرز ڈیوٹی سے غائب، غازیان شگر کا اساتذہ کی عدم حاضری کیخلاف احتجاج کا اعلان
urdu news,Two teachers missing from Shigar Girl High School Marapi
رپورٹ نمایئدہ شگر 5 این نیوز ویب
شگر گرلز ہائی سکول مرہ پی کے دو ٹیچر سمیت شگر کی ایل پی سی پر 11 اساتذہ شگر سے تنخواہ لینے کے باوجود ڈیوٹی سے غائب ہونے کا انکشاف، غازیان شگر کا اساتذہ کی عدم حاضری کیخلاف احتجاج کا اعلان، تفصیلات کے مطابق گرلز ہائی سکول مرہ پی کے 2 اساتذہ سمیت شگر سے تنخواہ وصل کرنے والے 11 اساتذہ سکولوں سے غائب یے۔ یہ اساتذہ تنخواہ شگر سے وصول کرتے ہوئے دیگر اضلاع میں ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں یا گھروں میں بیٹھ کر تنخواہ وصول کررہے ہیں ۔ غازی شگر اور سکول کمیٹی اور والدین کا ان اساتذہ کی شگر سے عدم حاضری کے خلاف احتجاجی دھرنے کا اعلان کردیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے غازیان شگر کے سیکرٹری جنرل حسن عسکری کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں محکمہ تعلیم کے تمام ذمہ داروں سے شکایات درج کی ہے ، لیکن ان طاقت ور اساتذہ کے سامنے محکمہ تعلیم کے حکام بے بس ہے اور ان کو شگر ڈیوٹی پر لانے سے قاصر یے۔ جس کی وجہ سے شگر کی سکولوں میں اساتذہ کی بحران کا سامنا ہے۔ جوکہ محکمہ تعلیم کیساتھ شگر کے سکولوں میں پڑھنے والے طلباء و طالبات پر ظلم ہیں جسے ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اگر یہ اساتذہ فوری طور اپنے سٹیشن پر حاضر نہیں ہوتے تو غازیان شگر , والدین اور سکول کمیٹی کے ہمراہ شدید احتجاج اور دھرنے پر مجبور ہونگے۔ انہوں نے محکمہ تعلیم کے ذمہ داروں اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ان اساتذہ کو فوری طور سٹیشن حاضر کروائے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں