وفاقی کابینہ نے امریکا کے ساتھ سیکیورٹی معاہدے کی منظوری دے دیا

وفاقی کابینہ نے امریکا کے ساتھ سیکیورٹی معاہدے کی منظوری دے دیا
urdu news,The federal cabinet approved the security agreement with the US
اسلام آباد وفاقی کابینہ نے خاموشی کے ساتھ ایک اہم اقدام، پاکستان امریکہ کے ساتھ سیکورٹی معاہدے پر دستخط کرنے کی منظوری دےدیا جس سے اسلام آباد کے لیے واشنگٹن سے ملٹری ہارڈویئر کی خریداری کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔

کابینہ نے ایک سرکولیشن سمری کے ذریعے پاکستان اور امریکہ کے درمیان کمیونیکیشن انٹرآپریبلٹی اینڈ سیکیورٹی میمورنڈم آف ایگریمنٹ، جسے CIS-MOA کے نام سے جانا جاتا ہے، پر دستخط کرنے کی منظوری دے دی،
CIS-MOA ایک بنیادی معاہدہ ہے جس پر امریکہ اپنے اتحادیوں اور ممالک کے ساتھ دستخط کرتا ہے جن کے ساتھ وہ قریبی فوجی اور دفاعی تعلقات برقرار رکھنا چاہتا ہے۔ یہ دوسرے ممالک کو فوجی سازوسامان اور ہارڈ ویئر کی فروخت کو یقینی بنانے کے لیے امریکی محکمہ دفاع کو قانونی تحفظ بھی فراہم کرتا ہے۔
urdu news,The federal cabinet approved the security agreement with the US
تاہم، CIS-MOA پر دستخط کے بارے میں دونوں طرف سے کوئی سرکاری اعلان نہیں ہوا۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب سے رابطہ کیا گیا تاہم انہوں نے رپورٹ درج ہونے تک کوئی جواب نہیں دیا۔
کابینہ کے ایک رکن جس نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی درخواست کی، نے CIS-MOA پر سمری کی گردش کی تصدیق کی لیکن یہ نہیں بتایا کہ آیا کابینہ کے ارکان کی اکثریت نے اسے منظوری دی ہے۔

CIS-MOA پر دستخط کا مطلب ہے کہ دونوں ممالک ادارہ جاتی میکانزم کو برقرار رکھنے کے خواہشمند ہیں۔ CIS-MOA پر پاکستان کے جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز اور امریکی محکمہ دفاع کے درمیان اکتوبر 2005 میں 15 سال کے لیے دستخط کیے گئے تھے۔ urdu news,The federal cabinet approved the security agreement with the US

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں