الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے تینوں ڈویژنز میں حلقہ بندیوں کے عمل کو یقینی بنانے کیلئے کمیٹیاں تشکیل ، نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے تینوں ڈویژنز میں حلقہ بندیوں کے عمل کو یقینی بنانے کیلئے کمیٹیاں تشکیل ، نوٹیفکیشن جاری
urdu news,The Election Commission of Gilgit-Baltistan has formed committees to ensure the process of constituencies in the three divisions and issued a notification.
الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کی جانب سے گلگت بلتستان بھر میں ضلع کونسلوں، سٹی میٹروپولیٹن کارپوریشنز، میونسپل کارپوریشنز، تحصیل کونسلوں، میونسپل کمیٹیوں، ٹاؤن کمیٹیوں اور یونین کونسلوں کی حلقہ بندیوں کیلئے کمیٹیاں تشکیل دیدی گئی۔
تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے الیکشنز ایکٹ 2017″ کے سیکشن-222 اور “الیکشن رولز، 2017” کے قاعدہ 16 کے تحت باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق تینوں ڈویژنز میں حلقہ بندیوں کے عمل کو یقینی بنانے کیلئے کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گلگت بلتستان کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو کنوینئر اور ہر ضلع کے ڈپٹی ڈائریکٹرز ایل جی اینڈ ار ڈی اور اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹرز کو ممبران مقرر کئے گئے ہیں جو الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت اپنے اپنے اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کریں کے۔
یاد رہے کہ گلگت بلتستان میں 1994 کے بعد اب تک حدبندیاں نہیں ہوئی تھی،اور 1979 کے بعد پہلی بار بلدیات کا نیا قانون بنا ہے، جس کے بنا پر الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے حلقہ بندیوں کا آغاز کردیا ہے۔
urdu news,The Election Commission of Gilgit-Baltistan has formed committees to ensure the process of constituencies in the three divisions and issued a notification.
اس حوالے سے چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان کہنا ہے کہ گلگت بلتستان ہم سب کا ہے اور اس کی تعمیر و ترقی کے لئے ہر فرد کو کردار ادا کرنا ہوگا، جب تک ہر فرد احساس زمہ داری کے ساتھ کام نہیں کرے گا تب تک ترقی ممکن نہیں ہے،اس لئے ہم سب کو گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے کام کرنے کی ضرورت ہے اور ساتھ ہی بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں عوام کی تعاون کی ضرورت ہے تاکہ بروقت بلدیاتی انتخابات ہوسکیں اور گلگت بلتستان کے عوام کو اختیارات حاصل ہوجائیں اور گلی کوچوں کے مسائل حل ہونگے اور گلگت بلتستان ترقی کرے گا۔
چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے مذید کہا کہ موجودہ وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے اپنی پہلی کابینہ اجلاس میں سب سے پہلے بلدیاتی ایکٹ 2014 کی منظوری دے دی اور 25 جولائی کو قانون کی بھی منظوری دی جس پر ہم گورنر سید مہدی شاہ،وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان اور چیف سیکریٹری محی الدین کے مشکور ہیں جنہوں نے گلگت بلتستان میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لئے کام کیا،اور انہی کی بدولت بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے باقاعدہ کام جاری ہے اور انشاء اللہ نومبر میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد یقینی بنایا جائے گا۔
urdu news,The Election Commission of Gilgit-Baltistan has formed committees to ensure the process of constituencies in the three divisions and issued a notification.
واضح رہے کہ اس سے قبل چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان کی زیر صدارت الیکشن کمیشن گلگت بلتستان میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا تھا،جس میں حلقہ بندیوں اور حدود بندیوں کے تعین سے متعلق تفصیلی گفت و شنید ہوئی۔اسی اجلاس میں میں سکریٹری بلدیات سبطین احمد، سینیر ممبر بورڈ آف ریونیو برہان الدین آفندی، سکریٹری قانون رحیم گل،کمشنر گلگت ڈویژن نجیب عالم و دیگر شریک ہوئے اور چیف الیکشن کمشنر کے اس اقدام کو خوب سراہا بھی گیا۔

شعبہ تعلقات عامہ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں