لیکچرار حاجی محمد راشد کے بہیمانہ قتل پر بلتستان یونیورسٹی کا شدید احتجاج

لیکچرار حاجی محمد راشد کے بہیمانہ قتل پر بلتستان یونیورسٹی کا شدید احتجاج
urdu news,Strong protest of Baltistan University on the gruesome killing of lecturer Haji Muhammad Rashid
5 سی این نیوز ویب
احتجاجی مظاہرے میں اساتذہ کرام، انتظامی آفیسران اور طلبہ کی ایک بڑی تعداد شریک تھی
مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اُٹھارکھے تھے، قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرنے کا مطالبہ
سکردو بلتستان یونیورسٹی شعبہ میڈیکل لیب ٹیکنالوجی کے لیکچرار شہید حاجی محمد راشد کے بہیمانہ قتل کے خلاف جامعہ ہذا کے اساتذہ کرام، انتظامی آفیسران اور طلباء و طالبات نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے کا آغاز انچن کیمپس سے ہوا اورمظاہرین تین تلوار چوک سے واپس انچن کیمپس پہنچ کر منتشر ہوگئے۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اُٹھارکھے تھے، اُن میں قاتلوں کی فی الفور گرفتاری اور مختلف نعرے درج تھے۔ انچن کیمپس میں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ڈین سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر اشفاق احمد شاہ نے کہا کہ لیکچرار حاجی محمد راشد کا قتل تعلیم کا قتل ہے، حکومت اِس معاملے کو سنجیدگی کے ساتھ دیکھے اور مجرموں کو گرفتار کرے۔ سیاح حضرات کے ساتھ اِس قسم کا بہیمانہ سلوک کسی بھی مہذب معاشرے کی نشانی نہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ پہلے بھی سیاحوں کو قتل کرنے کے واقعات رونما ہوتے رہے ہیں، آج ایک لیکچرار کا قتل اُن واقعات کی روم تھام میں کوتاہی کا نتیجہ ہے۔ واضح رہے کہ بلتستان یونیورسٹی کے شعبہ ایم ایل ٹی (میڈیکل لیب ٹیکنالوجی) کے لیکچرار حاجی محمدراشد گذشتہ رات بابوسرٹاپ کے مقام پر نامعلوم افراد کے ہاتھوں شہید ہوگئے تھے۔وہ گاؤں میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے سبب چھٹیوں پہ جارہے تھے۔ مرحوم نے گذشتہ سال بطور لیکچرار بلتستان یونیورسٹی جوائن کی تھی اور تب سے لے کر اب تک جامعہ ہذا میں اپنی خدمات انجام دے رہے تھے۔مرحوم کےسوگواروں میں ماں باپ، شریک حیات اور ایک سال کا فرزند شامل ہے۔ بلتستان یونیورسٹی حاجی محمد ارشد کی شہادت پر اُن کے گھروالوں سے تعزیت کا اظہار کرتی ہے اور دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ اُن کے گناہانِ کبیرہ و صغیرہ کو معاف فرمائے اور اُنہیں جنت الفردوس میں جگہ عطاء فرمائے۔ urdu news,Strong protest of Baltistan University on the gruesome killing of lecturer Haji Muhammad Rashid

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں