شگر مقبوضہ کشمیر کی تاریخ میں کشمیریوں کے استحصال کاایک اور سیاہ باب ہے سید محمد عراقی

شگر مقبوضہ کشمیر کی تاریخ میں کشمیریوں کے استحصال کاایک اور سیاہ باب ہے سید محمد عراقی
urdu news,Shigar is another dark chapter of exploitation of Kashmiris in the history of Occupied Kashmir
شگر(عابد شگری) قائم مقام ڈپٹی کمشنر شگر حمزہ مراد ، ڈی آئی ایس سید محمد عراقی ، محمد رضا ، خادم دلشاد اور دیگر نے یوم استحصال کشمیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے اگست کا دن مقبوضہ کشمیر کی تاریخ میں کشمیریوں کے استحصال کاایک اور سیاہ باب ہے۔ یوں توتاریخ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ناجائز قبضے اور مظلوم کشمیریوں پر جبرواستبداد سے بھری پڑی ہے لیکن آج سے چار سال قبل5اگست2019کو بھارت نے ناجائز اور غیر آئینی اقدام کرکے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی۔ضلعی انتظامیہ شگر کے زیراہتمام یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا جسمیں شگر کے سرکاری محکموں کے سربراہان کے علاوہ سول و آرمی ریٹائرڈ افسران، علما و عمائدین اور شہدائے گیاری کے لواحقین نے شرکت کی قائم مقام ڈی سی شگر نے ریلی کی قیادت کی۔ شرکاء ٔنے ہاتھوں میں کشمیری جھنڈے، پلے کارڈز اور بینرز لیے ہوئے تھے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ 05 پاکستان اور دنیا بھر میں کشمیری اس دن کو یوم استحصال کشمیر کے طور پر ہر سال مناتے ہیں۔ ان شاءاللہ دنیا بھر میں کی جانے والی اس احتجاج اور مظاہروں سے بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا بھر میں نمایاں ہو جائے گا۔ انڈیا کشمیریوں پر مسلسل ظلم و جبر کر رہے ہیں جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ۔urdu news,Shigar is another dark chapter of exploitation of Kashmiris in the history of Occupied Kashmir
مقررین کا کہنا تھا کہ انڈیا 70 سالوں سے کشمیریوں پر ظلم کر رہے ہیں ہمیں چاہیے کہ بھارت کی جانب سے کشمیری بھائیوں پر استحسال کی مذمت کے ساتھ ساتھ اپنے ارد گرد اور ملک کے جس کونے میں بھی ہونے والے ظلم اور غلط کاموں پر آواز بلند کرنا بھی ہمارے فرائض میں شامل ہے۔ بھارت ایک ظالم اور دہشتگرد ملک ہے وہ انسانی حقوق کو پامال کر کے کشمیریوں پر ظلم و جبر کی انتہا کر رہا ہے اور بھارتی فوج کشمیر میں اسلامی صقافت اور مزہبی رسم و رواج کو ختم کر کے ہندو نظام لانے کے لیے کوشاں ہیں جس میں وہ کھبی کامیاب نہیں ہونگے۔مزید کہا کہ کشمیر ایک تحریک بن چکا ہے انشاءالله بہت جلد کشمیر کو آزادی ملے گی۔ آخر میں پاک فوج اور پولیس کے شہیدوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر شگر حمزہ مراد نے خطاب کرتے ہوۓ تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس دن کو منانے کا مقصد یہ ہے کہ ہم دنیا کو یہ پیغام پہنچائے کہ کشمیر پر بھارت جابرانہ قابض ہے اور انسانی حقوق کو پامال کر کے ظلم و جبر کر رہا ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ کشمیریوں کو رائے شماری کا حق دیا جائے تاکہ وہ اپنے مرضی سے اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں