گلگت ، محر م الحرام کے مجالس اور جلوسوں کے تحفظ کے سلسلے میں سیکیورٹی فورسز اور انتظامیہ کا مشترکہ فلیگ مارچ کا انعقاد

گلگت ، محر م الحرام کے مجالس اور جلوسوں کی فول پروف سکیورٹی کے حوالے سے سیکیورٹی فورسز اور انتظامیہ کا مشترکہ فلیگ مارچ کا انعقاد
urdu news,Joint flag march of security forces and administration in connection with protection of Muharram meetings and processions
گلگت ، محر م الحرام کے مجالس اور جلوسوں کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ گلگت کی جانب سے سب ڈویژن گلگت اور سب ڈویژن دنیور میں سیکیورٹی فورسز اور انتظامیہ کا مشترکہ فلیگ مارچ کا انعقاد کیا گیا۔ فلیگ مارچ میں کمشنر گلگت ڈویژن نجیب عالم، ڈی آئی جی رینج، ڈپٹی کمشنر گلگت کیپٹن (ر) اُسامہ مجید چیمہ، ڈی او ایف سی، ایس ایس پی گلگت، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گلگت، اسسٹنٹ کمشنر گلگت، تینوں سب ڈویژنوں کے ایس ڈی پی اوز اور تمام سیکیورٹی کے اہلکار بھی موجود تھے۔
urdu news,Joint flag march of security forces and administration in connection with protection of Muharram meetings and processions
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر گلگت نے کہا کہ فلیگ مارچ کے انعقاد کا مقصد محرم الحرام کے مجالس اور جلوسوں کی سیکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھنا ہے اور محرم الحرام کو پر امن طریقے سے گزارنا ہے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بروقت نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار رکھنا ہے۔ضلع بھر کے امن وامان کے قیام کے لئے حفاظتی اقدامات کر نا ہے اور چیک پوسٹوں پر موجود سیکیورٹی کے اہلکاروں کو چوکس رکھنا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ داخلی و خارجی راستوں میں رکاؤٹیں کھڑی کر کے تلاشی کے عمل کو یقینی بنا نا ہے اس کے علاوہ ضلع بھر کے پر امن فضا کو برقرار رکھنے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کا ر لائیں گے اور حکومت کی رٹ کو ہر صورت برقرار رکھا جائیگا۔ قانون کو ہاتھ میں لینے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائیگی۔
urdu news,Joint flag march of security forces and administration in connection with protection of Muharram meetings and processions
کمشنر گلگت ڈویژن نے موقع پر ڈپٹی کمشنر گلگت اور ایس ایس پی گلگت کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کو پر امن گزارنے کے لئے سیکیورٹی فورسز کو ہائی الرٹ رکھیں تاکہ کوئی بھی ناخوشگوار واقع پیش نہ آسکے
urdu news,Joint flag march of security forces and administration in connection with protection of Muharram meetings and processions

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں