تحصیلدار سب ڈویژن ڈغونی کا کامیاب چھاپہ، ٹیلی نار ٹاور سے چوکیدار کی بجلی چوری پکڑی گئی۔ تاریں ضبط ، چوکیدار کو 5 گھنٹے حولات میں بند کرکے بھاری جرمانہ عائد کردیا گیا

تحصیلدار سب ڈویژن ڈغونی کا کامیاب چھاپہ، ٹیلی نار ٹاور سے چوکیدار کی بجلی چوری پکڑی گئی۔ تاریں ضبط ، چوکیدار کو 5 گھنٹے حولات میں بند کرکے بھاری جرمانہ عائد کردیا گیا،
ٹیلی نار ٹاور سے چوکیدار کی بجلی چوری پکڑی گئی۔ تاریں ضبط ، چوکیدار کو 5 گھنٹے حولات میں بند کرکے بھاری جرمانہ عائد کردیا گیا،
گانچھے سب ڈویژن ڈغونی میں ٹیلی نار و ایسکام سروس کی بار بار بندش کے حوالے سے عوامی شکایات پر تحصیلدار سب ڈویژن ڈغونی علی احمد نے ڈغونی میں موجود ٹیلی نار ٹاور کے اطراف پر چھاپہ مارا۔ چھاپے کے دوران ٹیلی نار ٹاور کے سرکٹ سے غیر قانونی طریقے سے اپنے گھروں اور دکانوں میں بجلی لے جانے پر چوکیدار کے خلاف سخت کاروائی کی۔ چھاپے میں کئی میٹر بجلی تار کو تحصیلدار نے چوکیدار کی موجودگی میں برآمد کی اور تاریں تحویل میں لے لیا۔ تحصیلدار سب ڈویژن ڈغونی علی احمد نے غیر قانونی طریقے سے بجلی چوری کرنے والے چوکیدار کو سب ڈویژنل مجسٹریٹ میں پیش کرکے 5 گھنٹے کے لیے حولات میں بند کردیا گیا اور بھاری جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ تحصیلدار سب ڈویژن ڈغونی علی احمد نے اس موقع پر کہا کہ عوام کی جانب سے شکایات تھی کہ بجلی ہونے کے باجود بھی دونوں سروس بند رہتے ہیں چھاپے مارنے پر معلوم ہوا کہ چوکیدار کئی مہینوں سے غیر قانونی کنکشن کے ذریعے ٹیلی نار و ایسکام کے بیک اپ بیٹری و خصوصی لائن گھروں اور دکان میں استمعال کر رہے تھے جوکہ غیر قانونی ہیں۔ انہیں بھاری جرمانہ عائد کرنے کے بعد آئندہ کے لیے محتاط رہنے کا حکم دیا ہے۔
urdu news, Guard caught stealing electricity from Telenor tower

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں